بڑی خبر: ایگزٹ پولیس کے نتائج جاری، کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو سبقت، ہریانہ میں کانگریس کی آندھی، بی جے پی کو شکست فاش

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے ساتھ ہی مختلف چینلس کی جانب سے ایگزٹ پولس کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ اکثر پولیس میں کانگریس کو انتہائی طاقتور موقف میں بتایا گیا۔ جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد کو سبقت حاصل ہورہی ہے جبکہ ہریانہ میں کانگریس کی آندھی نے بی جے پی کا تیسری بار اقتدار میں آنے کا خواب چکناچور کردیا ہے۔

جموں کشمیر اور ہریانہ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ آج ختم ہو گئی۔ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں پولنگ ہوئی جبکہ ہریانہ میں آج ایک مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان دونوں ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

پولنگ مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول جاری ہوگئے۔ پیپلز پلس سروے کے مطابق ہریانہ میں کانگریس پارٹی کو سبقت حاصل ہے اور جموں و کشمیر میں کانگریس۔ این سی اتحاد کو شاندار کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔ پیپلز پلس کے مطابق کانگریس ہریانہ میں کلین سویپ کرےگی۔

وہیں جموں و کشمیر میں کسی ایک پارٹی کو اکثریت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ نیشنل کانفرنس پارٹی سب سے بڑی پارٹی بننے جارہی ہے اور کانگریس۔ این سی اتحاد کی حکومت بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں