بڑی خبر: یتی نرسنگھانند پر ٹوئٹ کرنے کے الزام میں محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر میں مولانا ارشد مدنی اور اسدالدین اویسی کا نام شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور ایڈیٹر محمد زبیر کے خلاف یتی نرسنگھانند پر ٹویٹ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

بی جے پی لیڈر ڈاکٹر اُدیتا تیاگی کی شکایت پر 7 اکتوبر پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ شکایت داسنا مندر کے باہر تشدد پھوٹنے کے دو دن بعد درج کی گئی، جہاں کا پجاری یتی نرسنگھانند ہے۔

زبیر کے خلاف بھارتی نیا سنہتا کی دفعہ 196، 228، 299، 356 (3) اور 351 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ زبیر کے علاوہ، ایف آئی آر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اور ممتاز عالم دین مولانا ارشد مدنی کا نام بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں