ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، مہنگی ای ایم آئی سے نہیں ملے گی راحت

حیدرآباد (دکن فائلز) ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ آر بی آئی نے مسلسل 10ویں مرتبہ کلیدی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ یہ فیصلہ بدھ کو ختم ہونے والی تین روزہ ‘مانیٹری پالیسی کمیٹی میٹنگ’ میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ میں سے پانچ ممبران نے ریپو ریٹ کو برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

وضاحت کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ شکتی کانت داس نے وضاحت کی کہ سسٹنیبل ڈپازٹ فیسلیٹی کی شرح 6.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی کی شرح اور بچت کی شرح 6.75 فیصد ہے۔

آر بی آئی کے فیصلہ کے بعد لوگوں کو اب مہنگی ای ایم آئی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔

آر بی آئی کے گورنر نے 2024-25 کے لیے خوردہ افراط زر کی شرح 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں افراط زر کی شرح 4.1 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 4.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں