حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان کو کئی سالوں سے لارنس بشنوئی گینگ جان سے مارنے کی دھمکیا دے رہا ہے۔ تاہم اب اس گروپ نے سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی زمہ داری سلمان خان پر حملہ کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو کل ممبئی میں قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری آج لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔
بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کہا کہ انہوں نے سلمان خان اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے قربت اور دوستی کی وجہ سے بابا صدیقی کو قتل کیا۔ دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں 3 شوٹرز ملوث تھے جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔