بڑی خبر: مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا سپریم کورٹ نے دیا حکم، ہندوستانی مسلمانوں میں خوشی کی لہر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی مسلمانوں کےلئے آج انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے۔ معروف عالم دین مفتی مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مفتی سلمان ازہری کو کی ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے گجرات حکومت کی جانب سے مفتی سلمان ازہری کی رہائی کی مخالفت کے باوجود ضمانت کو منظوری دے دی۔ گجرات حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کے تمام دلائل کو سپریم کورٹ نے سماعت کیا تاہم فوری طور پر مفتی سلمان ازہری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق مفتی سلمان ازہری پر پاسا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تاہم آج سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر سماعت ہوئی۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مفتی سلمان ازہری گذشتہ 10 ماہ سے وڈوڈرا کی جیل میں قید ہیں۔ گجرات حکومت نے ان کے خلاف پاسا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ قبل ازیں انہیں ایک جلسہ میں شعر کہنے پر گجرات کی پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم گجرات کی متعدد عدالتوں نے انہیں ضمانت دے دی تھی جس کے بعد گجرات پولیس نے مفتی سلمان ازہری کے خلاف پاسا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد ہندوستان بھر کے مسلمانوں نے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بلالحاظ مسلک تمام مسلمان مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری سے غمزدہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں