صیہونی شدت پسندوں نے مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز روک دی، سینکڑوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

(ایجنسیز) مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سینکڑوں آباد کاروں نے آج اسرائیلی فوج اور پولیس کی سکیورٹی حاصل کرکے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بل دیا۔ دوسری جانب سرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل کی ابراہیمی مسجد کو نماز اور اذان کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہودی آبادکاروں کے گھسنے کے دوران فلسطینی شہریوں کو مسجد میں اذان دینے سے بھی روک دیا۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’یہودیوں کی چھٹی کے پانچویں دن 1,780 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا‘۔ دوسری جانب صیہونی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

حماس نے یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے انتہا پسند قوتیں موجودہ حالات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر اپنا تسلط قائم کرنے کی سازش کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں