حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش میں تعینات آئی اے ایس آفیسر شائلبالا مارٹن نے آئینہ دکھایا تو بھگوا شدت پسند ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شائلبالا مارٹن نے مندروں کے لاوڈاسپیکرز پر سوال اٹھاتے ہوئے پوسٹ کیا جس پر ہندوتوا تنظیمیں چراغ پا ہوگئیں اور اس معاملہ کو فرقہ پرستانہ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دراصل بھوپال میں درگا وسرجن جلوس کے دوران ڈی جے کی وجہ سے ایک 13 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی تھی، اس معاملہ پر سوشل میڈیا میں بیان بازی کے دوران ایک صحافی نے متنازعہ ریمارکس کرتے ہوئے مساجد کے لاوڈ اسپیکرز پر اعتراض جتایا جس پر طنز کرتے ہوئے شائلبالا مارٹن نے ٹوئٹ کرکے سوال کیا کہ ’کیا مندروں کے لاؤڈ اسپیکر سے شور نہیں ہوتا؟ ان کے ٹوئٹ پر کچھ ہندوتوا تنظیموں نے سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔