بڑی خبر: وقف ترمیمی بل پر جے پی سی اجلاس میں ہنگامہ، کلیان بنرجی کا ہاتھ زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکز کی جانب سے لائے گئے وقف ترمیمی بل پر منگل کے روز منعقدہ پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس انتہائی ہنگامہ خیز رہا۔ اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ارکان پارلیمنٹ کے درمیان گرما گرم مباحث ہوئے۔ اس دوران غصہ کے عالم میں ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن کلیان بنرجی نے پانی کی بوتل میز پر مارا جس کی وجہ سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

اس لہ بعد اجلاس کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ کلیان بنرجی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد انہیں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور اے اے پی لیڈر سنجے سنگھ میٹنگ روم میں واپس لے آئے۔ تاہم کمیٹی کے چیرمین جگدمبیکا پال نے اس معاملہ کو حساس قرار دیتے ہوئے کلیان بنرجی کو ایک دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گذشہ روز پیر کو ہونے والی جے پی سی کی میٹنگ بھی کافی ہنگامہ خیز رہی۔ اپوزیشن ارکان نے نے بی جے پی ارکان کے رویہ پر سخت تنقید کی۔ اپوزیشن ارکان نے وقف بل پر مشاورتی عمل پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سیاسی مفادات کےلئے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ بل پیش کیا ہے۔ اجلاس سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے بل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں