حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر میں مالیگاؤں سنٹر کے رکن اسمبلی و مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو سینہ میں تکلیف کے بعد مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق مفتی اسماعیل کے دل کی تین شیریانے 80 فیصد تک بلاک ہیں، ڈاکٹروں نے بائی پاس سرجری کا مشورہ دیا ہے۔
مفتی اسماعیل کو آج ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔ مفتی اسماعیل کے فرزند حافظ عبداللہ اور مفتی عبدالرحمن نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
مہاراشٹرا انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے ایک مرتبہ پھر مفتی اسماعیل کو مالیگاؤں سنٹر حلقہ سے اپنا امیداور بنایا ہے۔ ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ مفتی اسماعیل کے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کیا گیا کہ ’طبعیت خراب ہوئی ہے لیکن حوصلہ و ہمت وہی ہے اب بھی.. لڑیں گے بھی جیتیں گے بھی.. انشا اللہ..احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے‘۔