حیدرآباد (دکن فائلز) کریانہ میں 12ویں جماعت کے طلبا نے خاتون ٹیچر کی کرسی کے نیچے ریمورٹ کنٹرول پٹاخہ نصب کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طلباء کے ایک گروپ کو اس وقت اسکول سے معطل کر دیا گیا ہے جب انہوں نے مبینہ طور پر اپنی خاتون سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے پٹاخے جیسا ریمورٹ کنٹرول پٹاخہ نصب کرکے دھماکہ کیا۔
طالب علم، جنہوں نے مبینہ طور پر یوٹیوب کے ذریعہ دھماکہ خیز مواد بنانے کا طریقہ سیکھا تھا، نے یہ خطرناک حرکت انجام دی جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ دراصل ٹیچر نے طلبا کو کچھ روز قبل کلاس میں ڈانٹا تھا جس کے بعد طلبا نے ٹیچر سے بدلہ لینے کےلئے اس طرح کی خطرناک حرکت انجام دی۔ طلبا کے گروپ نے خاتون ٹیچر کی کرسی کے نیچے بم نما پٹاخہ نصب کردیا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس میں دھماکہ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے خاتون ٹیچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہیں۔
اگر ٹیچر دھماکہ کے وقت گرسی پر بیٹھی ہوتی تو یہ انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا، لیکن، خوش قسمتی سے، دھماکے کے وقت خاتون ٹیچر کرسی سے دور تھی۔ میڈیا رپورٹس کے اس طرح کی خطرناک حرکت کرنے کے بعد طلبا کے گروپ کو کچھ روز کےلئے کلاس سے معطل کردیا گیا۔