حیدرآباد (دکن فائلز) آواز دی وائس کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں جھانسی کے سرکاری ا سپتال میں بھیانک آتشزدگی کے واقعہ میں 10 بچوں کی موت ہوگئی وہیں ایک مسلم شخص کی جڑواں بیٹیاں بھی اس خوفناک آگ کی نذر ہوگئیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس مسلم شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پانچ سے زیادہ بچوں کی جا تو بچائی لیکن وہ خود کی دو بیٹیوں کو بچا نہیں سکا۔
یعقوب منصوری جہاں ایک طرف دوسرے لوگوں کے بچوں کو بچانے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن وہ اپنی نوزائیدہ جڑواں بیٹیو کو نہ بچا پانے کےلئے انتہائی غمزدہ بھی ہیں۔ ہمیر پور کے اس نوجوان کی دو بیٹیاں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں شریک تھیں۔ جمعہ کی رات جب آگ بھڑک اٹھی تو یعقوب منصوری نے کھڑکی توڑ کر آئی سی یو میں داخل ہوئے اور اپنے پرانے کی تمیز کئے بغیر انسانیت کے ناتے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران انہوں نے پانچ سے زیادہ بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا لیکن اپنی دو بیٹیوں کو بچانے سے قاصر رہے۔