مہاراشٹر میں ووٹنگ سے ایک روز قبل بی جے پی لیڈر کی جانب سے نقد رقم تقسیم کرنے کا ویڈیو وائرل، 10 لاکھ روپئے برآمد، مقدمہ درج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کےلئے 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ پولنگ سے صرف ایک روز قبل ممبئی کے قریب ویرار کے ایک ہوٹل میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنوں نے گھیر لیا اور ان پر ووٹروں میں نقد رقم تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کے کمرے سے 9.93 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

واقعہ کے بعد بی جے پی لیڈروں کی ننے ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے پریس کانفرنس کو رکوا دیا۔ عہدیداروں کے مطابق ووٹنگ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کا انعقاد غیر قانونی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1858795489375744237

بی وی اے کے رہنما و وسائی ویرار کے رکن اسمبلی ہتیندر ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی لیڈر تاوڑے کو نقدی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تاوڑے نے ان الزامات کی تردید کی۔ مہاراٹشرا بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ ’تاوڑے کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے‘۔

اسی دوران بی وی اے نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو تاوڑے کے بیگ سے ایک ڈائری ملی جس میں نقد رقم کی تقسیم سے متعلق اندراجات موجود ہیں۔ ہتیندر ٹھاکر نے ہوٹل انتظامیہ پر سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کردینے کا الزام بھی عائد کیا اور الیکشن کمیشن سے ہول انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں