حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کےلئے آج پرامن انداز یں ووٹ ڈالے گئے۔ جسے ہی پولنگ ختم ہوئی ایگزٹ پولس کے نتائج سامنے آنے لگے۔ مختلف چینلس پر ایگزٹ پولس نے دونوں ریاستوں میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے کی جیت کے امکانات کو ظاہر کیا جارہا ہے۔ جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی حلقے ہیں۔ ایگزٹ پول میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور جے ایم ایم اتحاد کی نشستوں میں زبردست کمی بتائی جارہی ہے۔
پیپلز پلس – بی جے پی اتحاد: 46 سے 58، کانگریس (جے ایم ایم) اتحاد: 24 سے 37
میٹرکس – بی جے پی اتحاد: 42 سے 47، کانگریس (جے ایم ایم) اتحاد: 25 سے 30
چانکیا – بی جے پی اتحاد: 45 سے 50، کانگریس (جے ایم ایم) اتحاد: 35 سے 38
ٹائمز ناؤ-جے وی سی – بی جے پی اتحاد: 40 سے 44، کانگریس (جے ایم ایم) اتحاد: 20 سے 40
اسی طرح زیادہ تر ایگزٹ پولس مہاراشٹرا میں بھی بی جے پی کی قیادت والی مہاوتی اتحاد کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیش قیاسی کررہے ہیں۔ ایگزٹ پول کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اتحاد کو 130 سے 160 سیٹیں اور کانگریس اتحاد کو 120 سے 140 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
پی مارک – بی جے پی اتحاد: 137 سے 157، کانگریس اتحاد: 126 سے 146
پیپلز پلس – بی جے پی اتحاد: 182 پلس، کانگریس اتحاد: 97 پلس
اے بی پی میٹرکس – بی جے پی اتحاد: 150 سے 170، کانگریس اتحاد: 110 سے 130
چانکیا – بی جے پی اتحاد: 150 سے 160، کانگریس اتحاد: 130 سے 138
سی این ایس نیوز 18 – بی جے پی اتحاد: 154، کانگریس اتحاد: 128
واضح رہے کہ اکثر ایگزٹ پولس کے امکانات نتائج کے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔