حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے علاوہ متعدد ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اب تک کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹرا میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی جبکہ انڈیا اتحاد نے جھارکھنڈ میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔
ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہونے کے چار گھنٹوں بعد نتائج کچھ حد تک صاف ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان ہے۔
زیادہ تر ایگزٹ پول نے مہاراشٹر میں مہایوتی کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم تین ایگزٹ پولس نے پیش گوئی کی تھی کہ نہ تو مہاوتی اور نہ ہی مہا وکاس اگھاڑی حکومت بنانے کے لیے فیصلہ کن اکثریت حاصل کر پائے گی، لیکن اب تک کے رجحانات این ڈی اے کے لیے واضح مینڈیٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔


