وائناڈ سے پرینکا گاندھی کی شاندار کامیابی

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پہلی بار انتخابات میں حصہ لیکر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ وائناد لوک سبھا حلقہ میں 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ضمنی انتخابات جیت کر اسی حلقہ سے گذشتہ انتخابات میں اپنے بھائی راہول گاندھی کے مارجن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پرینکا گاندھی نے 6,17,942 ووٹ حاصل کیے جبکہ 4,08,036 ووٹوں کے بڑے فرق سے سی پی آئی امیدوار ستھیان موکیری کو شکست فاش دے دی۔ گذشتہ انتخابات میں راہول گاندھی نے 6,47,445 ووٹ حاصل کیے تھے اور اپنے قریبی حریف سی پی آئی کے اینی راجہ کو 3,64,422 ووٹوں کے فرق سے ہرادیا تھا۔ اسی طرح راہول گاندھی نے 2019 انتخابات میں وائناڈ سے پہلی بار مقابلہ کرکے 7,06,367 ووٹ حاصل کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں