حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں وشوا ووکلیگا مہاسمستان مٹھ کے شدت پسند سوامی کمارا چندر شیکھر ناتھ جو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کےلئے بھی کافی مشہور ہے نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت اگلی ہے۔ انہوں نے وقف بورڈ پر بھی بے بنیاد تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’ایسا قانون بنایا جائے جس کے ذریعہ مسلمانوں کو ووٹ دینے کا حق چھین لیا جائے‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وقف بورڈ کے خلاف کئی بے بنیاد دعوے کئے۔ وہ خود کو ایک مذہبی پیشوا کے طور پر ظاہر کرتے ہیں لیکن سرخیوں میں رہنے کےلئے سیاسی و نفرت انگیز و اشتعال انگیز و شرانگیز بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔ بھارتیہ کسان سنگھ کے زیر اہتمام ایک احتجاج کے دوران انہوں نے وقف بورڈ کو ختم کرنے کا بھی اشتعال انگیز بیان دیا۔


