دہلی میں پی وی آر ملٹی پلیکس کے قریب دھماکہ، سیکوریٹی ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں

حیدرآباد (دکن فائلز) قومی راجدھانی دہلی میں آج صبح ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ یہ واقعہ پرشانت وہار علاقہ میں پی وی آر ملٹی پلیکس کے قریب ایک مٹھائی کی دکان میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹرز کو جمعرات کی صبح 11:48 پر ایک مٹھائی کی دکان میں دھماکہ کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر فائر فائٹرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

فائر فائٹرز نے فائر انجن کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا۔ وہیں پولیس نے بم اسکواڈ کے اہلکاروں کے ساتھ علاقے کا معائنہ کیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ دھماکہ کے مقام پر سفید پاؤڈر نما مادہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ سے کچھ ہی دوری پر کھڑے آٹو ڈائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والا دھماکہ، گزشتہ ماہ پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کی باؤنڈری وال کے باہر ہوئے دھماکہ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ ایک بہت کم شدت کا دھماکہ تھا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ذریعہ نے کہا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس راجیو رنجن سمیت سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ 20 اکتوبر کو، گزشتہ ماہ روہنی کے پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کی دیوار کو ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں