ووٹنگ سے کاونٹنگ تک 76 لاکھ ووٹوں کا اضافہ کیسے ہوا؟ مہاراشٹرا انتخابات کے ٹرن آؤٹ پر نرملا سیتارمن کے شوہر پراکلا پربھاکر کا حیرت انگیز انکشاف (ویڈیو ضرور دیکھیں)

(ایجنسیز) معروف ماہر اقتصادیات اور تجزیہ کار پراکالا پربھاکر نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں پولنگ کے بعد ٹرن آؤٹ کے حیران کن اضافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار انتخابات کے مینڈیٹ کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافی کرن تھاپر کے ساتھ دی وائر کی ایک گفتگو میں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ پراکالا پربھاکر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے شوہر ہیں۔

پراکالا نے نشاندہی کی کہ 20 اکتوبر کو شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے پر ٹرن آؤٹ 58.22 فیصد تھا، جو رات 11:30 بجے بڑھ کر 65.02 فیصد ہو گیا اور گنتی شروع ہونے سے پہلے یہ 66.05 فیصد پر پہنچ گیا۔ یہ 7.83 فیصد کا اضافہ تقریباً 76 لاکھ ووٹوں کے مساوی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ اضافہ کیسے ممکن ہوا جبکہ شام 5 بجے کے بعد ووٹنگ کے لیے محدود وقت دستیاب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں