’تاج محل، لال قلعہ، قطب مینار اور چار مینار منہدم کردو، کیونکہ انہیں مسلمانوں نے تعمیر کیا‘: تاریخی مساجد کے نیچے مندر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شدت پسندوں پر ملکارجن کھڑگے کی سخت تنقید

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ ملک کے اتحاد کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں‘۔ نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ ’ملک میں آئین کی حفاظت کرنا ضروری ہے، کیونکہ اسی سے ہمیں تمام حقوق ملتے ہیں اور ہم سب اتحاد کے ساتھ رہ سکتے ہیں‘۔

ملیکا رجن کھڑگے نے تاریخی مساجد کے نیچے غیرضروری و سازش کے تحت مندر تلاش کرنے والے شدت پسندوں پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’پلیسیز آف ورشپ ایکٹ 1991 ملک میں پہلے سے ہی موجود ہے، اس کے باوجود اس کی کھلے عام خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے؟ ‘

انہوں نے شدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جاؤ لال قلعہ کو توڑ دو کیونکہ اسے مسلمان نے بنایا، قطب مینار مسلمان نے بنایا، تاج محل مسلمان نے بنایا اور حیدرآباد کا چار مینار بھی مسلمان بنایا ہے، جاؤ تمام کو توڑدو۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور سیکولر ہوں۔ انہوں نے فرقہ پرستوں سے سوال کیا کہ کیا سیکولر ہونے کی وجہ سے میں ہندو نہیں ہوسکتا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں