گولڈن ٹیمپل میں سکبھیر سنگھ بادل پر حملہ، فائرنگ میں بال بال بچ گئے سابق نائب وزیراعلیٰ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پنجاب کے گولڈن ٹیمپل میں آج شرومنی اکالی دل کے سربراہ و سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر ایک نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کردی، تاہم وہ حملہ میں محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے دروازے پر اپنی تپسیا کی خدمت کررہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کرکے گولی فائرنگ کردی، حملہ کے بعد وہاں موجود لوگوں نے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔

واضح رہے کہ 62 سالہ بادل، جو پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تھے گولڈن ٹیمپل میں ‘سیوادار’ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ اکال تخت صاحب کی جانب سے ان کے خلاف ‘تنخہ’ (مذہبی سزا) سنائی گئی، اس کے علاوہ اکالی دل کے کئی دیگر رہنماؤں کو بھی ‘غلطیوں’ کے لیے سزا سنائی گئی۔ پنجاب میں 2007 سے 2017 تک پارٹی کی حکومت رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں