ٹرین میں تین مسلم بھائیوں پر حملہ، توحید جاں بحق، گروپ کے چار غنڈے گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں امیٹھی کے قریب چلتی ٹرین میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد ہندوستانی ریلوے پر مسافروں کی حفاظت کو لے کر بڑے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیٹھی پولیس نے بتایا کہ بیگم پورہ ایکسپریس میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیٹ کا تنازعہ پرتشدد ہو گیا جس کے نتیجے میں توحید نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا اور اس کے دو بھائی طالب اور توصیف ہجومی تشدد میں شدید زخمی ہوگئے۔

تینوں مسلم بھائیوں پر غنڈوں کے گروپ نے چاقو اور لوہے کی راڈ حملہ کیا جس کی وجہ سے توحید کی موت ہوگئی اور دیگر دو بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تین مسلم بھائیوں پر حملہ کرنے والے گروپ کے کچھ ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1864914231922979161
یہ واقعہ لکھنؤ اور نہال گڑھ اسٹیشنوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ٹرین جموں سے وارانسی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق جھگڑا سیٹ کو لیکر شروع ہوا۔ غنڈوں کے حملہ میں جاں بحق توحید بذریعہ ٹرین امبالہ سے مدریکان گھر جارہا تھا کہ سلطان پور ضلع کے گوتم پور گاؤں کے کچھ غنڈہ صفت نوجوانوں نے چلتی ٹرین میں اس پر حملہ کردیا۔ شدید زخمی توحید نے اپنے بھائیوں کو فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی تاہم اگلے اسٹیشن پر جب توحیت کے دو بھائی ٹرین میں سوار ہوئے تو غنڈوں کے گروپ نے طالب اور توصیف پر بھی حملہ کردیا۔

گرفتار غنڈوں کی شناخت دیپک، متھن، پون اور سجیت کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے تنازعہ کا فرقہ وارانہ زاویہ ہونے سے انکار کیا ہے تاہم توحید کے رشتہ داروں نے بتایا کہ توحید کے مسلم شناخت کے بعد ہی شدت پسندوں نے اس پر حملہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں