سنبھل جامع مسجد میں سینکڑوں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

حیدرآباد (دکن فائلز) بابری مسجد شہادت کی 32 ویں برسی کے موقع پر اور سنبھل تشدد کے بعد دوسرے جمعہ کو سنبھل کی تاریخی جامع مسجد میں سینکڑوں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر علاقہ میں پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کیا گیا تھا تاہم پرامن انداز میں علاقہ کے مسلمانوں نے جامع مسجد میں نماز پڑھی۔

جمعہ کی نماز سے قبل ہی علاقہ میں سیکوریٹی کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ عہدیدار پہنچ گئے تھے۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے علاقہ میں نگرانی کی گئی۔ نماز جمعہ سے قبل مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں کو انتظامات میں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو سنبھل جامع مسجد کے سروے کی مخالفت کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا، اس دوران فائرنگ میں کم از کم 5 مسلم نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پورے اترپردیش میں بابری مسجد شہادت کی برسی کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ مسلمانوں نے پرامن انداز میں نماز جمعہ ادا کی۔ ریاست میں حالات پوری طرح پرامن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں