حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی میں ایک بس ڈرائیور نے گزشتہ رات مصروف سڑک پر کنٹرول کھو دیا اور کئی دیگر گاڑیوں کو ٹکر مار دی، اس خوفناک حادثہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
خوفناک حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سول میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیکٹرک بس کئی دکانوں سے ٹکراتی ہوئی سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں کو روند دیا۔ اس دوران سڑک پر افراتفری پھیل گئی لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔
https://x.com/i/status/1866320835176542678
ممبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے بریہن ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کرلا ریلوے اسٹیشن (مغربی) سے ساکیناکا کی طرف جاتے ہوئے بس کے ڈرائیور سنجے مورے نے کرلا (ویسٹ) مارکیٹ کے قریب اپنا کنٹرول کھو دیا۔
روٹ نمبر 332 پر چلنے والی بس نے بے قابو ہو کر راستے میں تقریباً دو درجن گاڑیوں کو ٹکر مار دی جس میں آٹو رکشا، دو پہیہ گاڑیاں اور ایک پولیس جیپ بھی شامل ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بس پھر ایک اپارٹمنٹ کے دروازے سے ٹکرا گئی۔


