حیدرآباد (دکن فائلز) شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسموں کے ساتھ ساتھ ایک عہدنامپ پڑھ کر سنایا۔ شادی میں شریک مہمانوں کے سامنے دلہن کی جانب سے عہد نامہ پڑھنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دولہا اور دلہن اسٹیج پر ایک دوسرے سے وعدہ کررہے ہیں۔ دلہن کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ شوہر کی وفادار رہوں گی، کبھی دھوکہ نہیں دوں گی، شوہر کی جیب کے مطابق اپنی ضرورتوں کو پورا کروں گی، چغلی، حسد، بغض سے پرہیز کروں گی، ایسی رہوں گی جس سے سب خوش رہیں، گھریلوں اخراجات کو سمجھداری سے چلاؤں گی، فضول خرچی سے پرہیز کروں گی۔
دوسری جانب دولہا نے بھی کہا کہ اہلیہ کا دوست بن کر رہوں گا، کبھی بغض نہیں رکھوں گا، اہلیہ سے نرم لہجے میں بات کروں گا۔ وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’خدا آپ دونوں کو خوش رکھے۔‘ دوسرے نے کہا کہ جس نے بھی یہ لکھا ہے اچھا لکھا ہے۔