فیئر اینڈ ہینڈسم‘ اشتہارات میں گمراہ کن دعوے، کمپنی پر 15 لاکھ جرمانہ

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی میں ایک صارف نے فیئر اینڈ ہینڈسم اشتہارات میں گمراہ کن دعوے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوا تھا تاہم عدالت نے 9 دسمبر کو اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے امامی لمیٹڈ کو غیر منصفانہ تجارتی طریقوں میں ملوث ہونے اور اس کی فیئر اینڈ ہینڈسم مردوں کی کریم کا گمراہ کن اشتہارات پر 15 لاکھ روپئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ’پیکیجنگ، لیبلنگ اور ٹیلی ویژن اشتہارات کے ذریعہ یہ دعویٰ کیا گیا کہ امامی کمپنی کا پروڈکٹ استعمال کرنے سے تین ہفتوں کے اندر صارف کی جلد گوری ہوجائے گی، جو جھوٹا وعدہ ہے۔

امامی کو دہلی اسٹیٹ کنزیومر ویلفیئر فنڈ میں 14 لاکھ 50 ہزار روپئے جمع کرانے اور شکایت کنندہ نکھل جین کو 50 ہزٓر روپئے معاوصہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صارف نے 2013 میں فیئر اینڈ ہینڈسم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے امامی کمپنی کو یہ بھی حکم دی کہ وہ شکایت کنندہ کو قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کے طور پر 10 ہزار روپئے ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں