حیدرآباد (دکن فائلز) سابق نائب وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اڈوانی کو آج صبح ان کے اہل خانہ اپولو ہسپتال میں شریک کرایا۔ اڈوانی 97 برس کے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ بڑھاپے کی وجہ سے صحت کے کئی مسائل کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ ایک سال میں یہ چوتھا موقع ہے جب اڈوانی کو بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اڈوانی کو دو ماہ قبل بھی صحت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دہلی کے ایمس میں ان کا علاج کیا گیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عمر سے متعلق عارضے میں مبتلا ہیں۔