دہلی اسمبلی انتخابات : عام آدمی پارٹی نے چوتھی اور آخری لسٹ جاری کردی، جانیں کتنے مسلم امیدواروں کو موقع دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے آج چوتھی اور آخری لسٹ جاری کرکے 38 حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ عآپ کی چوتھی لسٹ میں تین مسلم امیدواروں کو شامل کیا گیا۔ عمران حسین کو بلیماران سے، شعیب اقبال کو مٹیا محل سے اور اوکھلا سے امانت اللہ خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اسی طرح اروند کیجریوال نیو دہلی سے، آتشی کالکاجی سے، سومناتھ بھارتی مالویہ نگر سے، گوپال رائے بابر پور سے اور ستیندر کمار جین شکور بستی سے مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلی فہرست میں عام آدمی پارٹی نے چودھری زبیر احمد کو سیلم پور سے اور دوسری لسٹ میں مصطفیٰ آباد سے عادل احمد خان کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے کل 70 سیٹوں میں سے پانچ حلقوں پر مسلم امیدواروں کو موقع دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں