لوک سبھا میں پی ایم مودی کی تقریر کو پرینکا گاندھی نے اسکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں آئین پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کی گئی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11 قراردادوں کو بھی کھوکھلا قرار دے دیا۔ لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کی 110 منٹ کی تقریر کو پرینکا گاندھی نے اسکول میں ریاضی کے 2 پیریڈ سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، وزیراعظم نے کوئی نئی بات نہیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پہلی بار میں وزیراعظم کی تقریر سن رہی تھی اور یہ سوچا تھا کہ وزیراعظم کچھ نیا اور کچھ اچھا کہیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں