مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع، 39وزرا نے لیا حلف، حسن مشرف اکلوتے مسلم وزیر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر حکومت نے بڑے پیمانہ پر کابینہ کی توسیع کی ہے۔ 39 نئے وزراء نے آج حلف لیا۔ وہیں حسن مشرف نے بھی حلف لیا یہ پوری کابینہ میں ایکلوتے مسلم وزیر ہیں۔ آج منعقدہ حلف برداری تقریب میں 40 وزرا نے حلف لیا۔ یہ تقریب ناگپور کے راج بھون میں منعقد ہوئی۔ بی جے پی کے 20، شیوسینا کے 10اور این سی پی کے 9 ارکان نے بحثیت وزراء حلف لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1868260585055674430

این سی پی کے حسن مشرف نے بھی حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کے علاوہ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں