حیدرآباد (دکن فائلز) عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین کا آج امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 73 برس کے تھے۔ ذاکر حسین دل کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ روز سے وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہیں سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین، موسیقار استاد اللہ رکھا خان کے صاحبزادے تھے۔ حسین نے سات سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کیا۔ انہیں پدم شری، پدم بھوشن، اور پدم وبھوشن سے بھی طبلہ نواز گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کئی عالمی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 5 گریمی ایوارڈز بھی شامل ہیں اور ان میں سے 3 گریمی ایوارڈز رواں سال انہیں دیے گئے۔
اپ ڈیٹ جاری ۔۔۔