ممبئی لوکل ٹرین خواتین کے ڈبہ میں مکمل برہنہ شخص داخل ہوگیا! انتہائی شرمناک حرکت پر مسافر حیرت زدہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ٹرین میں خواتین کے ڈبہ میں ایک شخص جو بالکل برہنہ ہوکر داخل ہوگیا۔ اس دوران خواتین کو انتہائی شرمناک ہراسانی سے گذرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے کلیان جانے والی ٹرین منگل کی شام 4.11 بجے گھاٹکوپر اسٹیشن پر رکی، یہاں ایک شخص جو مکمل برہنہ تھا ٹرین میں سوار ہوگیا۔ وہ سیدھا خواتین کے ڈبے میں داخل ہوا۔ اس دوران افراتفری پھیل گئی، اور خواتین مسافروں میں خوف و ہراس دیکھا گیا۔

اس موقع پر تمام خواتین برہنہ شخص کو ٹرین سے نیچے اترنے کےلئے چیخ رہی تھیں، لیکن اس نے ایک نہ سنی۔ بعدازاں خواتین کی چیخ و پکار کے بعد ریل حکام وہاں پہنچے اور اس شخص کو ٹرین سے نیچے اتاردیا۔

انتہائی شرمناک واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد ٹرین میں خواتین کی حفاظت کو لیکر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بعدازاں تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں