حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک سعودی شخص کو اپنی کار کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب بازار میں کرسمس کی خریداری کےلئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ واقعہ میں ابھی تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعہ میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، واقعہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کرسمس مارکیٹ بند کردی گئی اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔ برلن کے مغرب میں واقع میگڈیبرگ شہر 2 لاکھ 24 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور یہ ریاست سیکسونی انہالٹ کا دارالحکومت ہے۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث گرفتار شخص سعودی شہری اور ڈاکٹر ہے، وہ 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔