حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) یمن کی مسلح افواج نے آج صبح ایک منفرد کارروائی میں اسرائیل کے مرکز تل ابیب کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمنی فورسز کے میزائل حملے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔ الجزیرہ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں یمن سے داغے گئے میزائل کے حملے میں کم از کم 30 صیہونی زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
صہیونی فوج نے بھی یمن سے داغے گئے میزائل کے تل ابیب میں واقع شہر یافا میں گرنے اور بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم حوثیوں کے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔ اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم حوثیوں کے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔