حیدرآباد (دکن فائلز) مسلمانوں کے خلاف نفرت و شرانگیز بیانات کےلئے مشہور ملعون نرسمہانند نے جسٹس شیکھر سے ملاقات کی جو فی الحال مسلم مخالف بیان دینے کے بعد سرخیوں میں ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اترپردیش اور اتراکھنڈ پولیس نے نرسمہانند کو متنازعہ دھرم سنسد منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو سے ملاقات کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔ انہوں نے جج کو آشیرواد بھی دیا۔
ملعون نوسمہانند نے جسٹس شیکھر کے نفرت انگیز بیانات کی تائید کی جبکہ سپریم کورٹ کی کالجیم نے اس معاملہ میں ان کی سرزنش کی۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے والے جسٹس شیکھر پارلیمنٹ میں ممکنہ مواخذے کا سامنا کررہے ہے۔


