شام سے فرار ہونے والے بشارالاسد کی اہلیہ نے طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روس کی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔ ترک میڈیا کے مطابق باغیوں کے اقتدار پر قبضہ کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں اور واپس برطانیہ اپنی والدہ کے پاس جانا چاہتی ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں، پلی بڑھیں اور تعلیم حاصل کی، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔ علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں