پونے: نشہ میں دھت لاری ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سورہے مزدوروں کو کچل دیا، 3 ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے پونے میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، ایک تیز رفتار لاری نے فٹ پاتھ پر سو رہے 9 افراد کو کچل دیا۔ واقعہ میں دو چھوٹے بچے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آدھی رات کے بعد تقریباً ایک بچے تیز رفتار ڈمپر نے فٹ پاتھ پر سورہے مزدور کو کچل دیا، جس میں تین افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ڈمپر ڈرائیور مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں تھا جو تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ مہلوکین کی شاخت ایک سالہ ویبھاوی رتیش پوار، اس کا دو سالہ بھائی ویبھاو رٹیسٹ پوار اور 30 ​​سالہ رینیش این پوار کے طور پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں