حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کی بریلی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 جنوری 2025 کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال لوک سبھا انتخابات کے بعد حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں حلف لینے کے بعد جئے فلسطین کا نعرہ لگایا تھا۔
واقعہ کے بعد ایڈوکیٹ وریندر گپتا کی جانب سے بریلی کورٹ میں اسد الدین اویسی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا تھا، تاہم جب وکیل نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تو ڈسٹرکٹ جج سدھیر کمار کی عدالت نے نظرثانی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو 7 جنوری کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔


