حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) پہلی بار کسی اسرائیلی عہدیدار نے ایران میں اسماعیل ہےنیہ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے رواں سال جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک حملے میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا۔ ایرانی وزارت دفاع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حوثیوں کی قیادت کا سر قلم کردیں گے جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسمٰعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔