رحمانی 30 کے طالب علم زوریز احمد کو گوگل کمپنی میں 40 لاکھ روپئے سالانہ پیکیج کی ملازمت ملی، مسلم طالب علموں کےلئے قابل تقلید

حیدرآباد (دکن فائلز) رحمانی 30 کے طالب علم زوریز احمد نے دنیا کی مشہور و معروف کمپنی گوگل میں ملازمت مل گئی اور انہیں سالانہ تقریباً 40 لاکھ روپئے پیکیج دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمانی 30 (2019-21 بیچ) کے طالب علم، زوریزاحمد نے تقریباً 40 لاکھ روپئے کے سالانہ پیکج کے ساتھ گوگل میں پلیسمنٹ کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ احمد کی کامیابی ان کی محنت اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

احمد فی الحال آئی آئی ٹی دہلی میں کمپیوٹر سائنس میں B.Tech کر رہے ہیں۔ بہار کے دربھنگہ ضلع کے چھوٹے قصبے جلواڑہ، کیوتی سے تعلق رکھنے والے، زوریز کا سفر ان کے خاندان اور مسلم کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کی والدہ ایک گھریلو خاتون اور والد شکیل احمد ایک چھوٹا جنرل اسٹور چلاتے ہیں، ہونہار و محنتی بیٹے کے جدوجہد کے پورے سفر میں والدین چٹان کی مانند کھڑے رہے ہیں۔

زوریزاحمد آئی آئی ٹی دہلی کے واحد طالب علم ہیں جنہوں نے اس پلیسمنٹ سیزن میں گوگل میں یہ پوزیشن حاصل کی، جو اسے اپنے خاندان اور رحمانی 30 کے لیے ایک تاریخی لمحہ بناتا ہے، یہ تعلیمی مشن پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کی پرورش کے لیے جانا جاتا ہے۔

امیرِ شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے ذاتی طور پر زوریز احمد کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور دلی دعائیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں