حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ بھر میں تباہی کے بعد زندہ بچ جانے والے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں رہنے پر مجبور ہیں، جبکہ یہاں بھی انہیں شدید تکالیف کا سامنا ہے۔ غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں 3 کمسن بچے اور ڈاکٹر شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث جنوبی غزہ کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پناہ گزین کیمپ میں شدید سردی کے باعث 3 بچے ٹھٹھرکر جاں بحق ہوگئے۔ غزہ میں خون جمادینے والی سردی میں لوگ کھلے آسامان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔