حیدرآباد (دکن فائلز) جنوبی کوریا میں پیش آئے خوفناک طیارہ حادثہ میں صرف دو مسافروں کو بچایا جاسکا جبکہ تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں 175 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثہ میں 179 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے روانہ ہونے والی جیجو ایئر کی بوئنگ 737-800 فلائٹ 7C2216 جنوبی کوریا کے موئن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو گئی۔ یہ طیارہ ہوائی اڈے کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گیا اور شعلہ پوش ہوکر خاکستر ہوگیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ حادثہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے پہلے لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
https://x.com/i/status/1873174704720425440
لینڈنگ کے بعد طیارہ رن وے کے اختتام پر پہنچا لیکن رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں اس میں موجود ایندھن ایک بار جل گیا اور آگ پھیل گئی۔ یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی پرندے کے ٹکرانے سے ان گیئر باکس میں خرابی پیدا ہوئی ہو گی۔