قدرت کا بھیانک انتقام: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین مرض میں مبتلا، آج کی گئی سرجری

حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سنگین مرض میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیراعظم کی اتوار کو پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کی گئی۔ ان کے دفتر نے بتایا کہ قبل ازیں نیتن یاہو میں پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کا چہارشنبہ کے روز حداسہ اسپتال میں ٹیسٹ کرایا گیا، جہاں انہیں “پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے پروسٹیٹ سرجری کا مشورہ دیا گیا‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی، جب کہ گزشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد نیتن یاہو میں پیس میکر لگایا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو کو 3 کیسز میں فراڈ اور ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے، وزیراعظم اسرائیل ان مقدمات میں ملزم ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صہیوبی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 514 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 90 سے زائد ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں