غزہ میں خون جماتی سردی اور بارش کا قہر، خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موسم کی شدت نے بھی فلسطینوں کےلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پناہ گزین علاقوں، اسپتالوں پر صیہونی بمباری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں خون جماتی سردی میں شدید بارش کے باعث کھلے آسمان تلے خیموں میں ٹھنڈ سے چھ معصوم بچوں سمیت سات فلسطینی شہید ہوگئے۔ بارش کی وجہ سے خیموں میں پانی بھر گیا ہے جبکہ غزہ میں مزید بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے، جس سے حالات اور بھی ابتر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ادھر حماس کی جانب سے بھی جوابی وار بھرپور انداز میں جاری ہیں، شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں