آر ایس ایس کا 85 سال بعد ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ!

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر سے متعلق ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آر ایس ایس کی مواصلاتی ونگ نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’ 85 سال قبل مہاراشٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ایک ‘شاکھا’ کا امبیڈکر نے دورہ کیا تھا اور اپنے دورے کے دوران امبیڈکر نے کہا تھا کہ وہ بعض معاملات پر اختلافات کے باوجود آر ایس ایس سے اپنایت کا احساس رکھتے ہیں‘۔

آر ایس ایس کے مواصلاتی ونگ وشو سمواد کیندر کے ودربھ پرانت نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’ڈاکٹر امبیڈکر نے 2 جنوری 1940 کو ستارہ ضلع کے کراڈ میں آر ایس ایس کی شاخ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سنگھ کے سویم سیوکوں سے خطاب بھی کیا تھا‘۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے خطاب میں کہا تھا کہ “اگرچہ بعض مسائل پر اختلافات ہیں، لیکن میں سنگھ کو اپنایت کے احساس سے دیکھتا ہوں۔”

آر ایس ایس نے دعویٰ کی صداقت کےلئے مراٹھی روزنامہ ’کیساری‘ میں 9 جنوری 1940 کو شائع ہوئی رپورٹ کے تراشے بھی شیئر کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں