حیدرآباد (دکن فائلز) آواز دی وائس کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کتاب ’جموں کشمیر اینڈ لداخ تھرو دی ایجز‘ کی رسم اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ’کشمیر‘ کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ اگر ہم ہندوستان کو سمجھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان حقائق کو سمجھنا ہوگا جو اس ملک کو جوڑتے ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ ممکن ہے کہ کشمیر کا نام بابا کشیپ کے نام پر رکھا گیا ہو، جو ہندو مذہب میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر کو کشیپ کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ کشمیر کا نام بابا کشیپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شنکراچاریہ، سلک روٹ اور ہمیش مٹھا کے حوالے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہندوستانی ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لداخ میں مندروں اور کشمیر میں سنسکرت کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کا ہندوستان کے ساتھ “اٹوٹ رشتہ” ہے۔
شاہ نے آرٹیکل 370 کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کشمیریوں میں “علیحدگی پسندی کے بیج بوئے” اور مزید کہا کہ اس کی منسوخی کے بعد وادی میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔
https://www.urdu.awazthevoice.in/india-news/kashmir-can-be-renamed-amit-shah-hinted-43749.html


