دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے مودی، اچانک ٹیلی پرامپٹر رک گیا! (دلچسپ ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل آج اتوار 5 جنوری کو روہنی میں ایک انتخابی ریلی سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کررہے تھے کہ اچانک مبینہ طور پر ان کا ٹیلی پرامپٹر رک گیا! میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر مودی کو اپنی تقریر کے درمیان کافی دیر تک وقفہ کرنا پڑا اور وہ تقریباً 30 تا 35 سکنڈ کےلئے خاموش ہوگئے وہ کچھ نہ کہہ سکے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/AamAadmiParty/status/1875832216149999833

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حریف عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ “بی جے پی کی طرح، مودی جی کا ٹیلی پرامپٹر بھی دہلی میں ناکام ہوگیا”۔ پارٹی نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں