چھتیس گڑھ: ماؤنوازوں کے آئی ای ڈی دھماکہ میں 9 نوجوان ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلائٹس نے ایک بھیانک حملہ کیا۔ کترو کے جنگلاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد لگا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اس واقعہ میں 9 جوان ہلاک ہو گئے جبکہ 6 جوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو بیجاپور کے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آج صبح پیٹرولنگ کے دوران جوان کترو کے جنگلاتی علاقے سے گزر رہے تھے، تبھی نکسلائٹس نے انہیں نشانہ بنا کر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ پچھلے کچھ عرصے سے چھتیس گڑھ کے بیجاپور اور سکما اضلاع میں نکسلائٹس کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ اس دوران پولیس اور نکسلائٹس کے درمیان جھڑپیں اکثر پیش آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں