حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 813ویں عرس تقاریب کا آج اختتام

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان کے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 813واں عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، 6 روز سے جاری عرس تقاریب کا آج اختتام ہوگا۔ عرس تقاریب میں شرکت کےلئے دنیا بھر سے عقیدت مند اجمیر آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے زبردست انتظامات کئے گئے۔

خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 813 ویں عرس کے موقع پر تقاریب کا آغاز گذشتہ چہارشنبہ کو رجب المرجب کا چاند دیکھ کر ہوا تھا۔ معین الدین چشتی ایک باکرامت و صوفی روحانی مبلغ تھے۔ اجمیر شریف کی درگاہ میں صدیوں سے ہندو اور مسلمانوں دونوں ہی اپنی مرادیں لیکر آتے ہیں۔ عرس کی تقاریب چھ دن تک جاری رہتی ہیں، اس دوران مختلف رسومات اور روحانی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ چھٹے دن کو عرس چھٹھی شریف کہتے ہیں۔ اس سال

حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر رجب کا چاند نظر آتے ہی جنتی دروازہ کو بھی عام زائرین کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں