الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن آف انڈیا آج دہلی وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے منگل کے روز اعلان کیا کہ 5 فروری کو دہلی کے 70 حلقوں پر ایک ہی مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل 8 فروری کو ہوگا۔

70 رکنی اسمبلی انتخابات میں تین اہم سیاسی حریف عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا، دہلی میں عآپ تیسری بار حکومت بنانے کےلئے کوشاں ہیں تو بی جے پی کو اس بار کوئی جادو کی توقع ہے جبکہ کانگریس اپنے تاریخ دہرانے کےلئے کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں