حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے پونے میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے سرعام خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا جبکہ حملہ کے وقت پارکنگ یارڈ میں کئی لوگ تھے لیکن کسی نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ خاتون کو کمپنی کی پارکنگ یارڈ میں اسی کے ایک ساتھی نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ کئی لوگوں نے اس خوفناک حملے کو دیکھا، لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔
حملہ آور شخص کی شناخت 30 سالہ کرشنا قنوجا کے طور پر کی گئی جو ڈبلیو این ایس گلوبل کمپنی کا اکاؤنٹنٹ بتایا گیا نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ساتھی 28 سالہ شوبھدا کودارے نے اس سے کئی بار والد کی بیماری کا بہانہ بناکر رقم ادھار لی تھی۔ جب قنوجا نے رقم واپس مانگی تو کودارے نے اپنے والد کی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کردیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1877321851031953455
تاہم وہ جب شوبھدا کے آبائی گھر جاکر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ اس کے والد بالکل ٹھیک ہے اور انہیں صحت کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
گذشتہ منگل کی شام تقریباً 6 بجے، قنوجا نے کودارے کو اپنے دفتر کی پارکنگ میں بلایا۔ قبوجا نے رقم طلب کی تو کودارے نے مبینہ طور پر انکار کردیا جس کے بعد ہوا اور قنوجا نے اس پر چاقو سے وار کیا۔
پارکنگ میں موجود کئی لوگوں نے قنوجا کو کودارے پر وار کرتے ہوئے دیکھا لیکن اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن جب خاتون زمین پر گرگئی اور قنوج نے ہتھیار پھینک دیا تب ہجوم نے اسے گھیر لیا اور خوب پٹائی کی۔
حملہ کے بعد خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے قنوجا کو گرفتار کرلیا۔


